اسلام آباد:- پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا
ہے کہ انہوں نے کبھی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات نہیں کی بلکہ
انہوں نے آرمی چیف کی تعیناتی نئے الیکشن تک مؤخر کرنے پر بات کی.
(Imran Khan)
عمران خان نے بنی گالا میں صحافیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ ستمبر میں حکومت کے خلاف کال دینے کا فیصلہ کرلیا ہے. احتجاج کی کال زیادہ دور نہیں رواں مہینے ہی دوں گا۔
(Imran Khan)
آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات کبھی نہیں کی. آرمی چیف کی تعیناتی نئے الیکشن تک مؤخر کرنے پر بات کی نئی حکومت نئے آرمی چیف کا فیصلہ کرے۔
بنی گالہ میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ کبھی نہیں کہا کہ آرمی چیف کون ہو بلکہ ہمیشہ کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے، کوئی ایسی بات نہیں کی تھی جس پر آئی ایس پی آر نے بیان جاری کیا، دو خاندانوں کو کبھی بھی آرمی چیف کا نام سلیکٹ نہیں کرنا چاہیے۔ 85" سیٹوں والا مفرور کیسے آرمی چیف سلیکٹ کر سکتا ہے" اگر مخالفین الیکشن جیت جاتے ہیں تو پھر سپہ سالار کا انتخاب کر لیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں فوری الیکشن کا اعلان کریں اور نئی حکومت
کے انتخاب تک آرمی چیف کی تعیناتی موخر کی جائے
0 Comments